بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مشفیق الرحیم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگر نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور کیویز کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا۔

مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، محمود اللہ نے 41 اور کپتان شکیب الحسن نے 40 رنز ک اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم 35.4 اوورز میں بنگلہ دیش کے 175 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ تھے جب وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم میٹ ہینری کی سلو بال پر کلین بولڈ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشفیق الرحیم گیند کو کھیلنے گئے لیکن بال سلو ہونے کی وجہ سے قدرے نیچے رہی اور وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور بولڈ ہونے کے ساتھ ساتھ پچ پر گر بھی گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں