منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نواک جوکووچ کی اسٹیو اسمتھ کو بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو بولنگ کروائی جبکہ جوکووچ نے بیٹنگ بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواک جوکووچ نے اسمتھ کو پہلی گیند وائڈ کروائی جس پر اسمتھ نے اشارے سے کہا کہ گیند لائن میں کراوئیں۔

جوکووچ نے انہیں دوسری گیند لائن میں کروائی تو اسمتھ نے کور پر شاندار شاٹ کھیلا اور گیند شائقین کی جانب چلی گئی۔

اس کے بعد اسمتھ نے ٹینس اسٹار کو بولنگ کروائی تو انہوں نے بھی لیگ سائیڈ پر گیند شائقین میں پھینک دی۔

 علاوہ ازیں آسٹریلین اوپن کے اکاؤنٹ سے بھی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نواک جوکووچ کو ٹینس کورٹ میں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نواک جوکووچ کو حریف کھلاڑی نے بولنگ کروائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلے سے بیٹنگ کرتے ہوئے نواک جوکووچ پہلی گیند مس کرگئے جس کے بعد انہوں نے ٹینس سے بیٹنگ کی اور گیند شائقین کے درمیان جاگری۔

نواک جوکووچ کی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں