آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 28 اعشاریہ 5 اوووز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔
Australia win the first ODI by 8 wickets.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls https://t.co/2NKBnaTfhl pic.twitter.com/3GkyFH7ARY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2023
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثںا اور ڈائنا بیگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
11th ODI half-century for @CoolNidadar 👏#AUSWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/jxQacxHzeU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2023
آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر ندا ڈار اور کائنات امتیاز کے رن آؤٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی نان اسٹرائیکر اینڈ پر ساتھ ہی پہنچ گئیں۔
30.2 اوورز میں کائنات امتیاز 2 اور ندا ڈار 37 رنز کے ساتھ بیٹنگ کررہی تھیں۔
ندا ڈار نے نان اسٹرائیکر پر پہنچ کر کریز پر پیر رکھ دیا لیکن کائنات امتیاز لاعلم رہیں وہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئیں۔