اٹلی میں مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہینان ایئرلائنز کی پرواز نے روم کے فیومیسینو ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جبکہ پرواز چین کے شہر شینزین جارہی تھی کہ اچانک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
بوئنگ 9-787 ڈریم لائنز میں 249 مسافر اور عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔
- Advertisement -
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ محو پرواز ہے اور اس کے ایک انجن سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔
تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے واپس فیومیسینو ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ اس وقت لگی جب جہاز سے پرندے ٹکرا گئے تھے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی باحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔