تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دوران پرواز بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

لندن: برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر دوران پرواز بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی بجلی گری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایئرپورٹ کے قریب رہائشی شہری ڈینئل پریرا نے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ویڈیو فیس بک پر شیئر کی اور لکھا کہ ’برمنگھم ایئرپورٹ پر طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد بجلی گر گئی۔‘

ڈینئل پریرا کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک روشنی دیکھی اور شور کی آواز سنائی دی جس کے سبب گھر میں موجود پالتو کتے بھی خوفزدہ ہوگئے تھے۔

https://www.facebook.com/underlink/videos/10156569447246540/

ایئرپورٹ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی بجلی گری تھی لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارے نے صبح 10 بجکر 38 منٹ پر طے شدہ پروگرام کے مطابق ڈبلن میں لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ دوران پرواز طیارے کو اکثر اوقات بجلی گرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ میں دوران پرواز بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔

مذکورہ واقعہ ایئر بس اے 380 میں پیش آیا تھا، ڈینئل کیری نے کرائسٹ چرچ ہوائی اڈے پر کام کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کو کیمرے میں محفوظ کرلیا تھا، جس میں طیارے کے گزرتے ہی بجلی گرنے کا منظر دکھایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -