تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

بھارتی وزیر اعظم منہ کے بل گر پڑے

کانپور: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کانپور میں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرِ پڑے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے پہنچے تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کا پاؤں لڑکھڑا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔

اس پورے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی نے تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی مگر ان کا پاؤں لڑکھڑا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔

وزیراعظم کی سیکورٹی پر مامور گارڈز فوری طور پر آگے بڑھے اور نریندر مودی کو سہارا دے کر اٹھایا، جس کے بعد وہ سنبھل سنبھل کر باقی سیڑھیاں چڑھتے رہے۔

https://twitter.com/TheRoshanRai/status/1205801716291010560

 

Comments

- Advertisement -