ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

فوٹو گرافرز نے نک جونس کو نیا نام دے دیا، پریانکا کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فوٹو گرافرز نے پریانکا چوپڑا نک جونس کو نیا نام دیا جس پر اداکارہ کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر و امریکی گلوکار نک جونس نے ممبئی میں اہلیہ کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں انٹری دی۔

پریانکا اور نک جونس اپنی لگژری گاڑی میں مقام پر پہنچے اس موقع پر دونوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

پریانکا اور نک جونس نے استقبالیہ کے موقع پر فوٹو گرافروں کو پوز بھی دیا۔

ایونٹ کی ویڈیوز میں بالی ووڈ اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں صحافیوں کو نک جونس کو ’نکو‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

وائرل ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا اپنے شوہر کا نیا نام سن کر ہنس پڑیں جنہیں بالی ووڈ اداکارہ کے مداح ’جیجو‘ کہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں