اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: نیشنل ٹی 20 کپ میں صاحبزادہ فرحان نے 56 گیندوں پرسنچری جڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان ہفتے کے روز لاہور وائٹس کے خلاف 56 گیندوں پر شاندار سنچری جڑ دی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 182 رنز کے تعاقب میں معاذ صداقت کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا شاندار آغاز کیا، صداقت نے محتاط انداز میں کھیلا تو صاحبزادہ فرحان جارحانہ انداز میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے اور چوکے لگائے۔

پشاور کے بیٹر نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اسکور بورڈ پر 6.1 اوورز میں 59 رنز سجا دیے۔

معاذ صداقت کے ساتھ ان کی شراکت 15ویں اوور کی آخری گیند پر ختم ہوئی جب معاذ 38 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تاہم فراحان کے تابڑ توڑ حملے کوئی نہیں روک سکا کیونکہ اس نے صرف 56 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر کے پشاور کو ایک کمانڈنگ پوزیشن میں ڈال دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز 59 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے کیونکہ پشاور نے ہدف 18.4 اوورز میں ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اپنے شاندار سنچری میں صاحبزادہ فرحان نے نو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے لاہور وائٹس کو اپنے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

اس سے قبل طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 66 رنز بنائے تھے، سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے لاہور نے 20 اوورز میں 181/3 پر اپنی اننگز ختم کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں