منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں قومی ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی۔

سعود شکیل نے سرفراز سے سوال کیا کہ ’میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟۔‘

- Advertisement -

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے تو کوئی کام نہیں آؤ گے بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے تو آپ سے کہا ہی نہیں ہے کہ تبادلہ کرلیں میں نے جس سے تبادلہ کرنا تھا کرلیا ہے۔

سعود شکیل کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے تبادلہ تو کیا تھا، سرفراز بولے کہ میں نے آپ سے کوئی تبادلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران سرفراز احمد نے مزاحیہ انداز میں سعود شکیل کے خلاف ٹائم آؤٹ کی اپیل کی تھی۔

سعود شکیل پویلین سے بھاگتے ہوئے کریز پر پہنچے تھے۔

سعود شکیل کے کریز پر پہنچنے کے بعد امپائر نے اپنی گھڑی چیک کی اور سعود شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، جس کے بعد تمام کھلاڑی مسکرانے لگے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں