اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گھڑی نے سڑک حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے مواقع پر زندگیاں بچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ امریکا میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی جان ایپل کی جدید گھڑی نے بچائی۔

امریکی شہری سنسان سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اسے اچانک حادثہ پیش آگیا۔ وہ موٹر سائیکل سے گرتے ہی بےہوش ہوگیا اور اسے اٹھانے والا وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

ایسے میں ایپل واچ کی بدولت اسے بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکی۔ ایپل واچ نے فوری طور پر ہنگامی کال کی اور 911 پر پولیس کو اطلاع دی کہ موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

ایپل واچ نے پولیس کو جائے حادثہ کی لوکیشن بھی فراہم کی جس کی مدد سے پولیس بروقت اس مقام تک پہنچ سکی۔

پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والے شہری کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ کئی روز رہا اور صحت یاب ہوکر ڈسجارچ ہوا۔

یہ واقعہ 22 جنوری کو شب 1 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا تھا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری حادثے کا شکار ہوکر سڑک پر بے ہوش پڑا تھا، اپیل واچ کی بدولت ہم اس تک پہنچے اور اس کی جان بچائی، اگر اس شخص نے اپیل واچ نہ پہنی ہوتی تو شاہد ہو ابھی زندہ نہ ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں