اشتہار

ویڈیو: شاہین نے آخری اوور میں چھکا لگا کر فتح دلوادی

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹلٹی بلاسٹ شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔

ایلکس ہیلز نے ناقابل شکست 65 رنز بنا کر وائٹلٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شروع میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے ہیلز نے یقینی بنایا کہ مطلوبہ رن ریٹ سے اننگز بڑھے۔

- Advertisement -

شاہین آفریدی نے آخری اوور میں ڈی لیڈے کو شاندار چھکا لگا کر ناٹنگھم شائر کی جیت کو یقینی بنایا۔ آفریدی نے 12 گیندوں پر 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

اس سے قبل ڈرہم کے اولی رابنسن نے آفریدی کو دو چوکے لگائے اور یارکشائر کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد وائٹلٹی بلاسٹ میں مسلسل دوسری ففٹی بنائی تاہم آفریدی نے بعد میں رابنسن کو آؤٹ کرکے اپنا بدلہ لیا۔

آخری دو اوورز میں آفریدی اور میک کیر نے ڈرہم کو صرف نو رنز تک محدود رکھا جس سے وہ بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں