اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی نے بولنگ شروع کردی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری سے صحت یاب ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہین  ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں موجود نہیں ہیں۔

شاہین آفریدی جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کے باعث وہ نیدر لینڈزکے خلاف ون ڈے سیریر، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں