پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی کی سہیل خان اور آفتاب شیوداسانی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایئرپورٹ پر بالی ووڈ اداکار سہیل خان اور آفتاب شیوداسانی سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یو ایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کے اختتام کے بعد شاہد آفریدی اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور آفتاب شیوداسانی کی ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں سہیل خان اور شاہد آفریدی کو گرم جوشی سے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’گزشتہ 40 دنوں سے ٹورنامنٹ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عطیات ایونٹس کی وجہ سے امریکا اور کینیڈا کا سفر کررہا ہوں اور پاکستان کو یاد کررہا ہوں۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’ایک بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ سے زیادہ کوئی چیز لوگوں کو متحد نہیں کرتی، اس کھیل سے پیار ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا میں شاہد آفریدی اور سنیل شیٹی کی ملاقات کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں