پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کی سندھی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ناصرف گراؤنڈ میں ایکٹو رہتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی گائیکی کی ویڈیو بھی اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو سندھی گانا گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

مداحوں کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے  اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب دہانی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں کیونکہ ماضی میں بھی ان کی خصوصیات والے کئی کلپس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔

مثال کے طور پر، ایک اور وائرل کلپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا جب انہوں نے کرکٹر ز کو مٹھائی کھلاتے اور کرسیاں صاف کرتے دیکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں