بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے ملک میں ناقابل یقین حد تک مقبل شخصیت ہیں، وہ کہی بھی جاتے ہیں ان کے مداح کھلاڑی سے ملنے پہنچ جاتے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر ایک تقریب سے واپسی نکل رہے تھے کہ بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران وہ گرتے ہوئے بال بال بچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے واپسی پر شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا، اس دوران ان کو دھکے دیے گئے اور شرٹ بھی کھینچی گئی۔
ایک موقع پر شکیب بھی تقریباً فرش پر گر گئے لیکن وہ خود کو توازن میں رکھنے میں کامیاب رہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے غصے پر قابو رکھا اور مسکراتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش میں آگے بڑھتے رہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بھی ایک تقریب کے دوران شکیب الحسن کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی تاہم اس وقت انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے مداح کو اپنی ٹوپی سے ہی پٹائی کردی تھی۔