تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نوبال کے معاملے پر کوہلی اور شکیب آمنے سامنے، (ویڈیو)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نوبال کے معاملے پر ویرات کوہلی اور بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن آمنے سامنے آگئے۔

پاکستان سے میچ کے بعد ویرات کوہلی کا بنگلادیش کے میچ میں بھی نوبال کا واقعہ سامنے آگیا جس پر شکیب الحسن نے ناگواری کا اظہار کیا تاہم اسپورٹس مین اسپرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہوں نے مثبت انداز میں اپنے اعتراض کو پیش کیا۔

بھارتی اننگز کے 16ویں اوور میں حسن محمود کی گیند پر کوہلی نے باؤنسر پر شاٹ کھیلی اور فوری طور پر اسکوائر لیگ امپائر سے نوبال کا تقاضہ کیا۔

امپائر نے نوبال قرار دی تو بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن دوڑتے ہوئے آئے اور کوہلی سے مسکراتے ہوئے امپائر کے فیصلے پر سوال اٹھایا جس پر کوہلی نے بھی مسکرا کر جواب دیا اور دونوں واپس اپنی اپنی جگہ پر چلے گئے۔

Comments

- Advertisement -