شکارپور میں سیلاب متاثرہ بزرگ خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کو ’کلرک‘ بننے کی دعا دے دی
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور میں سیلاب متاثرہ معمر خاتون اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
واقعہ شکارپور کی تحصیل میں پیش آیا، خاتون نے اے سی گڑھی یاسین مسرور بجارانی کو کلرک بننے کی دعا کی
- Advertisement -
ویڈیو میں خاتون کہتی ہیں کہ ’میں نے ان سے کہا کہ میرے بیٹے کے پاس چلو۔ مسرور بجارانی کہتے ہیں کہ ’میں آپ کی مدد کے لیے موجود ہوں۔‘
خاتون نے جیسے ہی انہیں دعا دی اے سی اور ان کے آفس میں موجود لوگ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور کھکھلا کر مسکراتے رہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔