منگل, اگست 27, 2024
اشتہار

ایئرلائن کی خاتون ملازم نے پولیس افسر کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی خاتون ملازم نے پولیس افسر کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ کی خاتون ملازم نے سیکیورٹی چیک کے وقت بحث کے دوران سی آئی ایس ایف کے افسر کو تھپڑ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر خاتون سے گفتگو کررہا ہے اسی دوران خاتون آگے بڑھتی ہیں اور اسے زور دار تھپڑ رسید کردیتی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے اے ایس آئی گری راج پرساد کی شکایت پر انورادھا رانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے خاتون سے نامناسب زبان استعمال کی اور اسے ڈیوٹی کے بعد گھر آکر ملنے کو کہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رانی فوڈ سپروائزر کے طور پر کام کرتی ہیں جبکہ ایئرلائن نے اسے خاتون سیکیورٹی اسٹاف بتایا ہے۔

ڈی سی پی کویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ خاتون کو گرفتار کرکے اس کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے، خاتون نے شکایت درج کروائی ہے، ہم حقائق کی تصدیق کے بعد مناسب کارروائی کریں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا تھا جب رانی دیگر ملازمین کے ساتھ صبح چار بجکر چالیس منٹ پر گاڑی کے گیٹ سے ایئرپورٹ میں داخل ہورہی تھیں۔

سی آئی ایس ایف حکام نے بتایا کہ اے ایس آئی نے اسے اس لیے روکا کیونکہ اس کے پاس مبینہ طور پر اس گیٹ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں