ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

سری لنکن آل راؤنڈر کی ایک اوور میں دونوں ہاتھ سے بولنگ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے آل راؤنڈر کامندو مینڈس نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف پہلے اوور میں دونوں ہاتھ سے بولنگ کرکے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔

انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سری لنکا کے کامندو مینڈس پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں پہلے اوور کے وسط میں پہلے سیدھے ہاتھ سے اور پھر الٹے ہاتھ سے بولنگ کروائی۔

ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سن رائزز حیدرآباد نے پہلے بولنگ کی۔

اننگز کے 13ویں اوور کے لیے گیند مینڈس کو دی گئی، انہوں نے بائیں ہاتھ سے تین گیندیں اور پھر دائیں ہاتھ سے تین آف اسپن کیں۔

مینڈس نے اوور اچھی لینتھ و لائن پر ختم کیا اور بیٹر کو شاٹ کھیلنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

اسی اوور میں مینڈس نے چوتھی گیند پر وکٹ حاصل کی جب انہوں نے انگکرش راگھونشی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ مینڈس اس سے قبل گزشتہ سال میچ میں سوریا کمار یادو اور رشبھ پنت کے خلاف ایک ہی اوور میں دونوں بازوؤں سے گیند کر چکے ہیں۔

بازو بدلنے والے پچھلے کھلاڑی بھی سری لنکا کے باؤلر ہیشان تلکارتنے تھے جنہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف ایسا کیا تھا۔

فتح نے کے کے آر کو آئی پی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل پر چار میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا، جب کہ ایس آر ایچ دو پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں