اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں رومی نے شوہر سعد کو معاف کردیا، آخری قسط مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔
ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (ماہین کے شوہر، رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، عینی زیدی، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین، منفی کردار)، خالد انعم ( اسد کے والد) ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی۔
View this post on Instagram
آخری قسط میں سمیع خان اہلیہ رومی سے معافی مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تقدیر نے تمہارا ساتھ تو لکھا تھا لیکن میں نے اپنی غلطیوں سے سب کچھ برباد کردیا، رومی شوہر کو یوں آبدیدہ دیکھ کر انہیں معاف کردیتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ کچھ غلطیاں سدھاری نہیں جاسکتیں میرا ساتھ جو ہوا اسے میں تقدیر کا لکھا سمجھ لیا، ادھر منفی کردار ماہین بھی شوہر کو بتاتی ہیں کہ رومی بے قصور ہے۔
’تقدیر‘ کی کہانی رومی اور اسد کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا کہ شادی سے قبل رومی سے ان کے والدین اور بھائی بے انتہا محبت کرتے ہیں پھر ایک تقریب میں رومی کو اسد پسند کرلیتے ہیں۔‘
شادی کے بعد رومی کی ساس اور اسد کی بھابھی ’ماہین‘ کی جانب سے ان پر ظلم کیے جاتے ہیں اور اسد کو ان کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے جس پر وہ اہلیہ پر شک کرنے لگتے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔‘
’تقدیر‘ نے پھر پلٹا کھایا ماہین کے شوہر نے دوسری شادی کرلی جس کی سچائی سامنے آنے پر وہ آپے سے باہر ہوجاتی ہیں لیکن حادثے کے بعد وہ شوہر کو بتاتی ہیں کہ رومی بے قصور ہے تاہم جب تک اسد اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوا چکے ہوتے ہیں۔
آخری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’اسد سچائی سامنے آنے کے بعد پچھتا رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے شک کی آگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا، ادھر رومی والدہ سے کہتی ہیں کہ ’اسد میرا پہلا پیار تھے ان کی جگہ میں کسی کو نہیں دوں گی، کردار کا کوئی سرٹیفکیٹ کو نہیں ہوتا لیکن میں اپنی اولاد پر لگے شک کو ضرور دور کروں گی۔
آخری قسط کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور سمیع خان، علیزے شاہ، عالیہ علی سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔