تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

چار سو سال بعد دو سیاروں کی قربت کا منفرد نظارہ، ویڈیو وائرل

پیرس: نظام شمسی کے دو بڑے سیارے مشتری اور زحل کے انتہائی قریب آنے کا منفرد نظارہ دنیا بھر میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نظام شمسی کے دو بڑے سیاروں کی قربت کا منفرد نظارہ 1623 کے بعد اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق غروب آفتاب کے فوراً بعد اُفق پر جنوب مغرب کی جانب نظر آنے والے حسین نظارے کو دیکھنے اور ریکارڈ کرنے کے لیے جاندار کیمروں  و دوربینوں کا استعمال کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اب دونوں سیارے 2080 میں ایک دوسرے کے قریب آئیں گے جس کا ایسا ہی نظارہ دیکھا جائے گا۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشتری اور زحل کے درمیان 73 کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ ہے مگر جب یہ دونوں سیارے زمین کی نسبت سے مخصوص مقام پر پہنچتے ہیں کرہ ارض پر ان کی قربت کا منظر بالکل صاف دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا خلائی مشن کو سیارہ مشتری پر جنات اور پریاں دکھائی دیں؟

ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ دونوں سیاروں کا قریب ترین آنے کا منظر چار سو سال کے دوران کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -