سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر حیرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ویڈیو کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ ڈرائیور مصروف سڑک پر دوسری گاڑیوں سے بچتے ہوئے احتیاط سے گاڑی گھمانے کی کوشش کررہا ہے۔
تاہم چند سیکنڈ بعد ہی ایک شخص بھاگتے ہوئے آتا ہے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے حادثے سے بچا لیتا ہے، اصل میں ڈرائیور گاڑی کا ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی سڑک پر آگئی۔
The end of the video will raise so many questions 😳 pic.twitter.com/Mfx0cGN6TK
— Godman Chikna (@Madan_Chikna) August 20, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی خود بہ خود سڑک کے بیچ میں آگئی تھی، خوش قسمتی سے کار کسی دوسری گاڑی سے نہیں ٹکرائی اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’گاڑی خود جانتی ہے کہ کسی کو مارے بغیر سڑک کیسے عبور کرنی ہے۔‘
دوسرے شخص نے لکھا کہ ’کار خود بہ خود بہتر چل رہی ہے۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ غور کریں کہ گاڑی کو قریب آتا دیکھ کر بھی موٹر سائیکل سوار اس سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔