منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ترک رپورٹر نے بچی کو ملبے میں دبنے سے بچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیے میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جس کے نتیجے میں 912 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کے مناظر کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جس میں ریسکیو عملے کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں قیمتوں جانوں کو بچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملاتیا شہر میں رپورٹر لائیو کوریج ررہا تھا اسی اثنا میں عقب میں عمارت گر گئی۔

- Advertisement -

ترک ٹی وی کا رپورٹر بھاگتا ہوا گیا اور ایک بچی کو ملبے میں دبنے سے بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر عمارتوں کی جانب دیکھتا ہوا اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں اسی دوران وہ بھاگتا ہوا جاتا ہے اور بچی کو اپنے ساتھ لے کر آجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں