جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

اسامہ میر ’فری ہٹ‘ پر کیچ پکڑ کر جشن منانے لگے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر فری ہٹ پر کیچ پکڑ کر جشن منانے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بگ بیش لیگ کے 12ویں میچ میں 173 رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور میں  نوبال پر اسامہ میر نے بینکروفٹ کا کیچ تھام لیا۔

اسامہ میر شاندار کیچ تھامنے کے بعد جشن منانے لگے لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ تو نوبال تھی پھر انہوں نے گیند فوری تھرو کی لیکن ایک اور رن بن چکا تھا۔

- Advertisement -

جب انہیں گیند تھرو کرنے کا کہا گیا تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

میچ میں میلبرن اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے، بیو ویبسٹر 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، گلین میکسویل کو 30 رنز پر زمان خان نے آؤٹ کیا۔

سڈنی تھنڈرز کی جانب سے ڈینئل سیمس نے چار اور زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں سڈنی تھنڈر نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، الیکس ہیلز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیمرون بینکروفٹ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میلبرن اسٹارز کی جانب سے بیو ویبسٹر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیام ڈوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں