تازہ ترین

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا، کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

اسکیئر پہاڑ پر اچانک غائب ہوگیا، ویڈیو وائرل

ایڈونچر کے شوقین کے افراد برف کی چوٹیوں پر اسکیٹنگ کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں اور مہم جوئی خطرناک کیوں نہ ہو وہ دشوار گزار راستوں پر اسکیئنگ کرنا ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسکیئر کو دیکھا جاسکتا ہے جو آہستہ آہستہ پہاڑ کے کنارے کی طرف بڑھتا ہے اور دوسری جانب جاکر اچانک غائب ہوجاتا ہے۔

کیمرا آگے کی جانب سے بڑھتا ہے اور اسکیئرز کو دیکھا جاتا ہے تاہم ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہاں تین اسکیئرز ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اسکیئر کے ساتھ کیا ہوا جو وادی کے کنارے پر موجود تھا۔

سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ اسکیئرز کی زندگی بچ گئی ہوگی۔

Comments