جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ویڈیو: خاتون تین منزلہ عمارت سے نیچے جاگری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون حادثاتی طور پر تین منزلہ عمارت سے گر کر زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلورو میں خاتون حادثاتی طور پر تین منزلہ عمارت سے گر گئی، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون چھت پر موجود تھی کہ اس کا پیر صابن پر پڑ گیا اور وہ پھسل گئی، قریب کھڑے شوہر نے خاتون کو بچانے کی کوشش لیکن چند سیکنڈ بعد ہی وہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جاگری۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق روبائی شوہر کے ساتھ آر کے پیلس اپارٹمنٹ کی چھت پر کام کررہی تھی اور اس نے غلطی سے صابن پر قدم رکھ دیا اور وہ پھسل کر نیچے لٹک گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ روبائی چھت سے لٹکی ہوئی ہے اور شوہر اسے بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ ناکام رہتا ہے۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہے، اگر واقعے میں کوئی مجرم ہے تو اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں