تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انڈونیشیا نے ڈریگنز کی افزائش نسل شروع کردی

انڈونیشیا کے ایک چڑیا گھر نے کموڈو ڈریگن کو معدومیت سے بچانے کےلیے دنیا کی سب سے بڑی چھپکلیوں کی افزائش نسل شروع کردی۔

ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں بہت سے جانور و پرندے معدوم ہوچکے ہیں یا معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں، انہیں میں ایک جانور دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی ہے جسے کموڈو ڈریگن کہا جاتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس خطرناک جانور کیلئے کافی خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

دو ماہ قبل انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث انہیں خطرے سے دوچار نسلوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 45 برسوں میں کوموڈو ڈریگن کی مناسب رہائش گاہ میں کم از کم 30 فیصد کمی متوقع ہے۔

یہ ڈریگنز انڈونیشیا کے مشرقی جزیروں اور کموڈو جزیرے میں پائے جاتے ہیں، جنہیں معدومی سے بچانے کےلیے انڈونیشیا کے ایک چڑیا گھر نے ان کی افزائش نسل شروع کی ہے۔

چڑیا گھر کے اس اقدام کے باعث چڑیا گھر میں کموڈو ڈریگن کی آبادی 108 بڑے اور 35 نوعمر ڈریگنز تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -