بھارت میں خاتون ٹیچر نے کام صحیح نہ کرنے پر کمسن بچی پر تھپڑوں کی برسات کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع سورت میں اسکول ٹیچر نے کنڈر گارڈن کی کمسن بچی کو بے رحمی سے تھپڑ مارے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
افسوسناک واقعہ سادھنا نکیتن اسکول میں پیش آیا جس میں ٹیچر نے ننھی طالبہ کو اس کی پیٹھ اور گالوں پر تھپڑ مارے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسکول میں جونیئر کنڈر گارڈن (جونیئر کے جی) کی طالبہ کو خاتون ٹیچر نے کم از کم 35 بار تھپڑ مارے۔
رپورٹس کے مطابق بچی کے چہرے اور جسم پر ٹیچر کی جانب سے وحشیانہ مار پیٹ کے نشانات بن گئے تھے۔
સુરતની સાધના નિકેતન સ્કૂલની શિક્ષિકાની ક્રૂરતા…વિડિયો જોઈ તમારા પર રુવાંટા ઉભા થઈ જશે#Surat #School #Teacher@prafulpbjp pic.twitter.com/3uz2pRjSmH
— Jay Acharya ( VTV NEWS ) (@AcharyaJay22_17) October 11, 2023
وائرل کلپ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے پایا جاتا ہے جنہوں نے ٹیچر کے خلاف اس کی حرکتوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹیچر کی یہ حرکتیں کلاس روم کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئیں اور فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے۔
کمسن بچی کے والدین نے جب ٹیچر کے تشدد کے نشانات دیکھے تو پولیس سے رجوع کیا۔ ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی۔