منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

منگھوپیر میں واٹر بورڈ افسر کو گولیاں ماردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے واٹر بورڈ افسر کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات ریزوائر واٹربورڈ کالونی میں ہوئی، جہاں واٹر بورڈ افسر کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فرقان اختر کے نام سے ہوئی، نامعلوم ملزمان نے ریزروائر کی پہاڑی سےنیچے اترتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فرقان کو مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی : ملزم وزیراعلیٰ ہاؤس کے سینئر افسر کی گاڑی لے اڑا

پولیس کے مطابق مقتول کی موٹر سائیکل غائب ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کراچی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق واردات ٹارگٹ کلنک ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے ہیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں