اشتہار

آبی تنازعات: پاکستان کا عالمی عدالت میں بھرپور موقف پیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر کل ثالثی عدالت میں کیس لگے گا۔

ذرائع کے مطابق ہیگ (نیدرلینڈ) میں پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازعات سے متعلق کیس کی سماعت آج شروع ہونے جارہی ہے ثالثی عدالت کل تک پاکستان کے اعتراضات سنےگی۔

پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبے کےڈیزائن پراعتراضات اٹھا رکھےہیں، پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے دریائےجہلم پر 330میگاواٹ کا کشن گنگاپن بجلی منصوبہ لگایا جبکہ دریائے چناب پر 850میگاواٹ کا رتلےپن بجلی منصوبہ لگارہا ہے۔

- Advertisement -

ان دونوں منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان آنے والے پانی کا بہاؤ کم ہوگا لہذا ثالثی عدالت بھارت کو ان تعمیرات سے روکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد سیکرٹری آبی وسائل حسن ناصرکی سربراہی میں ہیگ میں موجود ہے،اس کے علاوہ وفد میں انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ اوراٹارنی جنرل آفس کے حکام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ثالثی عدالت کا قیام عالمی بینک کی معاونت سےعمل میں آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں