بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملکی سیاست کے اعلیٰ ترین ایوان کا پانی مضر صحت نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی سیاست کے اعلیٰ ترین ایوان پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا، مضر صحت پانی کا انکشاف پاکستان کونسل ریسرچ، واٹر ریسورسز کی رپورٹ میں ہوا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کے پینے کے پانی کی ٹیسٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا پانی انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے 11 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل جمع کیے، مائیکرو بائیولوجیکل اسٹینڈرڈ کے مطابق پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔

پارلیمنٹ لاجز سے لیے گئے 4 نمونے مضر صحت قرار پائے جبکہ ٹیکنیکل ٹیم نے پارلیمنٹ کے 7 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل لیے گئے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پی آئی اے کے طیاروں میں مضر صحت پانی کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا، کینیڈا کے محکمہ صحت نے جہاز پر اچانک چھاپہ مار کر پانی کے نمونے حاصل کیے تھے جو مضر صحت ثابت ہوئے تھے۔

کینیڈین محکمہ صحت نے پی آئی اے کو وارننگ دی تھی کہ اگر آئندہ مضرصحت پانی اور اشیاء برآمد ہوئیں تو پی آئی اے کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب مضر صحت پانی اور اس سے تیار کی جانے والی چائے پینے کی وجہ سے بیشتر مسافروں کے پیٹ میں درد کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں، جس پر فضائی میزبانوں نے متعدد بار کپتانوں کو رپورٹ درج بھی کروائی تھی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں