اسلام آباد: مون سون بارشوں کے پہلے ہی اسپیل کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے جس کے تحت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جبکہ ڈیمز میں بھی پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 85 ہزار 500 کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک گر گئی
اسی طرح تین بڑے ڈیمز میں بھی پانی کے ذخائر 48 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1473 فٹ سے زائد ذخیرہ 19 لاکھ ایکڑفٹ سے زائد ہے۔
حکام نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1173 فٹ سے زائد اور ذخیرہ 27 لاکھ سے زائد ہے، چشمہ ڈیم میں سطح 645 فٹ سے زائد اور زخیرہ ایک لاکھ سے زائد ہے، دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کے بہاؤ اور ذخائر میں اضافہ بارشوں کے باعث ہوا۔