ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

کئی روز بعد کراچی میں پانی کی سپلائی بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے بند پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ کی لائن کی مرمت کے بعد پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے اور آج رات سے متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ پانی ملنا شروع ہو جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی تیزی سےجاری ہے۔ واٹر کارپوریشن کے 12 پمپنگ اسٹیشنوں پ رپانی کی بحالی شروع  کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

کلفٹن، ڈیفنس، اولڈ سٹی ایریا لیاری، خداداد کالونی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، لیاقت آباد میں پانی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ناظم آباد اور گلشن اقبال کی لائنوں میں بھی پانی آنا شروع ہو جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں