منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دھابیجی اورگھاروں اسٹیشنز سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹنے اورگھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن سےکراچی شہر کو پانی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں بہترانچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، پائپ لائن پھٹنے سے اطراف کا علاقہ زیر آب آگیا جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے واٹر بورڈ کی تنصیبات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کے الیکٹرک کراچی والوں کا امتحان نہ لے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔


 مزید پڑھیں : دھاییجی میں پائپ لائن پھٹ گئی


یاد رہے اس سے قبل جولائی میں بھی دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پرباہترانچ قطرپائپ لائن بھی پھٹ گئی تھی ، جس کے باعث کراچی شہر کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نیپا کے قریب بھی پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں