بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

کراچی : واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی جان لے لی تاہم پولیس نے ٹینکرتحویل میں لے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قوانین اورقواعد کے باوجود ہیوی وہیکل کو لگام نہیں ڈالی جاسکی۔

سعدی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ، شہری کی شناخت تنویر کےنام سے ہوئی۔

ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹینکرتحویل میں لے تحقیقات شروع کردیں۔

اس سے قبل گرومندر پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا تھا، زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

گزشتہ روز شیر شاہ گلبائی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی، ڈرائیور فرار جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب منی ٹرک کھڑے ہوئے ٹریلر سے پیچھے سے جا ٹکرایا تھا، حادثے میں منی ٹرک کا کلینر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا۔

کورنگی سو کواٹر علی اکبر شاہ گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ پرانی سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار سلپ ہو کر ٹینکر کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا۔

رواں سال ٹریفک حادثات میں جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 277 ہو گئی، 88 افراد ہیوی ٹریفک کی زد میں ا کے جان سے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں