اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ میں پانی چوری روکنے کیلئے صوبائی حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف کینالوں سے پانی چوری ہونے کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا، کنالوں کی نگرانی کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پانی چوری روکنے کے لئے لیفٹ بینک کینال ایریا میں رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پھلیلی کینال، واہ کینال اکرام کینال پر پانی چوری کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لہٰذا امن و امان برقرار رکھنےاور پانی چوری روکنے کیلئے رینجرز تعینات کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کو مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد فراہم کرنے کیلئے تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری پانی کے بحران سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کراچی کو 1000 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ سپلائی 580 ایم جی ڈی ہے تاہم 174 ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں اس حساب سے 406 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں