جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

تربوز کو انجکشن لگا کر لال کرنے کی ویڈیو بنانے والے کو 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پھلوں کے آڑھتی عامر جاوید نے تربوز کو انجکشن لگا کر لال کرنے کی ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر عفان قیصر کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔

عامر جاوید نے ویڈیو بنانے والے یوٹیوبر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھجوا دیا اور تھانہ غلام محمد آباد میں درخواست بھی جمع کروا دی۔

آڑھتی نے اپنے وکیل نوید آصف کے ذریعے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا۔

- Advertisement -

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ویڈیو بنانے والے 10 روز کے اندر سوشل میڈیا پروگرام میں اپنے بیان پر معافی مانگیں، ملتان کے ڈاکٹر عفان قیصر نے انجکشن لگا کر تربوز لال کرنے کا الزام لگایا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ فوڈ اتھارٹی نے بھی اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے، بیان سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا، تربوز کو ٹیکہ لگتا ہے اور نہ ہی کوئی کینسر میں مبتلا ہوا ہے۔

عامر جاوید نے درخواست میں کہا کہ ڈاکٹر عفان قیصر کے بیان کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہے، انتشار پھیلانے کی کوشش پر ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں