اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

واٹسن نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کو چلینج قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن نے پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے پیسرز کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔

کراچی کنگز کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر ٹیم کے ساتھ بہترین فاسٹ بولرز تھے، کھلاڑی کیلئےتیز رفتار بولرز کا سامنا کرنا چیلنج سےکم نہیں تھا۔

جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ پی ایس ایل بہت اچھا رہا، میرے لیے یہاں آکر پورا کھیلنا ایک یادگار تجربہ رہا ہے، کوشش یہی تھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھی کرکٹ کھیلوں تاہم بدقسمتی سےہماری ٹیم اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانےمیں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں اور اعظم خان نے بطور ایمرجنگ کھلاڑی اچھا پرفارم کیا ہے، پاکستان شائقین ہمیشہ سےمیرےچاہنے والے رہےہیں، کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا۔

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پی ایس ایل جیتنا اور اس مرتبہ ہم آخری پر رہے، نہیں معلوم کب میں کرکٹ کھیلناچھوڑوں گا۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل فائیو میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں