اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کو 150 تا 200 ریال واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اضافی اخراجات کے لیے لی گئی رقم جلد واپس کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور پاکستانی حاجیوں پر مہربان ہوگئی، حجاج کرام سے اضافی اخراجات کیلئے لی گئی رقم میں سے ڈیڑھ سو سے دو سو ریال واپس کردیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ وزارت کی جانب سے حجاج کرام کو کمبل، چٹائی، تکیہ اور جائے نماز بھی تحفےمیں دے جائے گی۔
علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے پہلی بار رہنمائے حج کے نام سے حج ایپلی کیشن بھی لانچ کردی گئی ہے، مستجاب دعاؤں سمیت ایمرجنسی نمبرز،مناسک حج ایپلی کیشنز میں موجود ہیں۔