اسلام آباد : وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں.
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت سے کسی بھی ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی برطانیہ نے کسی ملزم کی حوالگی کے حوالے سے درخواست کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس حوالے آنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اسکاٹ لینڈ ہارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ کرنا قبل ازوقت اور بے معنی ہوگا۔