جنوبی وزیرستان: فائرنگ سے چار قبائلی عمائدین جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے شک توئی میں چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ ایک جر گے کے اختتام پر پیش آیا، جب قبائلی عمائدین جرگے سے واپسی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر جارہے تھے۔
راستے میں نامعلوم افراد نے جواد، اکبر خان، ولی خان اور انکے ایک ساتھی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔