اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں،عبدالعلیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان سے فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں فلور ملز کو گندم جاری کرنےکی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ صرف فنکشنل فلور ملز کو گندم دیں گے، فہرستیں بن رہی ہیں،فلور ملز کی تصدیق کے لیے خفیہ اداروں سے مدد لے رہے ہیں۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آٹے کی قیمت کم سے کم رکھنا چاہتے ہیں،آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جتنی گندم کم ہو گی اتنی درآمد کر لی جائے گی،آٹے کی ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی کام ہو رہا ہے۔

پنجاب کے عوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،عبد العلیم خان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سےگندم دوسرے صوبوں میں اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں