تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

’چین سے کشیدگی نہیں ذمہ دارانہ مسابقت چاہتے ہیں‘

امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم چین کے ساتھ کشیدگی نہیں بلکہ ذمہ دارانہ مسابقت چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور امریکی صدر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہوں، عصرِحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا کیساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ عالمی تنازعات کی وجہ سے ایک بلین کےقریب آبادی متاثر ہو رہی ہے عالمی تنازعات کے باعث ایک ارب انسان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عصرحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا میں امن قائم کرنا ہو گا عالمی چیلنجز سے کوئی ملک تنہانہیں نمٹ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا متحد ہو کر ہی تمام انسانوں کی بہتری کا مشن پورا کر سکتی ہے اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھے اقوام متحدہ کے مختلف منصوبے امن سمیت مختلف شعبوں کی بہتری کیلئےکردار ادا کر رہے ہیں امریکاکامستقبل آپ سب سےوابستہ ہے امریکاسب کیلئے محفوظ، خوشحال، مساوی دنیا کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی قوم بھی حالیہ چیلنجز کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتی موجودہ مسائل کےحل کیلئےمشترکہ کوششیں درکار ہیں ہم ان اقدار سے پیچھے نہیں ہٹیں گےجو مضبوط بناتی ہیں، جمہوریت کا دفاع کریں گے۔

مصنوعی ذہانت پر جوبائیڈن نے دوٹوک پیغام دیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کےمثبت استعمال کی حوصلہ افزائی کریں گے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کےذمہ دارانہ استعمال کوفروغ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -