پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امن کے قیام کے لیے ہم فورسز کے شکر گزار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

سبی : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی میلے سے خطاب میں کہا ہے کہ ماضی میں اچھی حکومت سازی ہوتی تو بلوچستان میں اتنے مسائل نہ ہوتے،ہم نے سخت محنت سے صوبے کی ترقی کی سمت متعین کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی تاریخی و ثقافتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے صوبے میں ترقی کے پیمانے عوام کو مدنظر رکھ کر نہیں مقرر کیے، کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے لوگوں کو امن سمیت سب سہولتیں دیں۔

وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے ہم فورسز کے شکر گزار ہیں، امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ایسے منصوبے بنائیں جو عوام کے لیے ہوں، آئندہ سبی میلہ موجودہ میلے سے بھی بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ سبی کے تاریخی میلے کا تاریخی و ثقافتی میلہ آج سے شروع ہوچکا ہے جس میں عوامی دلچپسی کےلیے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سبی میلے میں جانوروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، علاقائی رقص، گھوڑا ڈانس، آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، سبی میلے میں فلاور شو، زرعی و صنعتی نمائش بھی تقریبات میں شامل ہیں

سبی میلے میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے، تاریخی و ثقافتی میلے کی سیکیورٹی کےلیے تین ہزار سے زائد ایف سی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں