لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو سزا دلانا ہم پر قرض ہے، ریاست ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو ملک و قوم کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بےگناہوں کوقتل کرنے والےسانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کے ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کے بھی مجرم ہیں۔
بے گناہوں کوقتل کرنیوالے صرف سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کے ہی نہیں ملک وقوم کےبھی مجرم ہیں ذمہ داروں کو سزا دلانا ہم پر قرض ہے اور ریاست پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کریگی تاکہ آئندہ کسی بے گناہ کو گولیاں مارنے کی جرات نہ ہوسکے
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) October 26, 2019
گورنر پنجاب نے کہا کہ بے گناہوں کے قاتلوں کوسزا دلانا ہم پر قرض ہے اور ریاست پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کرے گی تاکہ آئندہ کسی بے گناہ کو گولیاں مارنے کی جرات نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال کیس کا فیصلہ ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ
یاد رہے کہ سانحہ ساہیوال کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کو عدم شواہد کی بنیادپر بری کر دیا تھا، ملزموں صفدر ، رمضان ، احسن ، سیف اللہ ، حسنین اور ناصر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمےکے53 گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔
ملزمان کی بریت پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی تھی اور کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔