کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم ایک دوسرے کے لیے کلاشنکوف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ ابھی بھی گھروں سے باہرسڑکوں پر ہیں، لوگ رکشوں ،بسوں پر اور موٹر سائیکل پر ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس وقت ہم ایک دوسرے کے لیے کلاشنکوف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اور پھر بھی ہم باہر ہیں، یہ شرمناک ہے۔
People are still out on the roads, rickshaw, motorbikes, buses. We are more dangerous than a klashinkov to each other & yet we are out and about. Shameful
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 21, 2020
جب تک عوام خود احتیاط نہ کریں کوئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی،مرتضیٰ وہاب
اس سے قبل گزشتہ روز اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ غیر ضروری چیزوں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں تو سب کے لیے اچھا ہوگا۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جب تک عوام خود احتیاط نہ کریں کوئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 666 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔