کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہناہےکہ عوام کی مدد سےکراچی کا سنہرا دور واپس لائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایکسپوسینٹر میں وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ کراچی کواس کااصل مقام دیےبغیرپاکستان آگےنہیں بڑھ سکتا۔اس موقع پر انہوں نے شہرقائد میں نیا کنونشن سینٹر بنانے کےلیے کام ہورہاہے۔
مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ وفاق کی جانب سے مزید ٹیکس لگائے جارہےہیں،انہوں نےکہاکہ جو کام صوبائی حکومت کا ہےوہ کام کرکےرہیں گے۔
مائی کراچی کی تقریب سے خطاب کےدوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی میں امن کی بہترصورتحال کا برقراررہنا ضروری ہے ہم دوبارہ 1985کےدور میں واپس نہیں جاناچاہتے۔
اگلا وزیراعظم ہمارا ہوگا، بھٹو زندہ ہے مخالفین ختم ہوگئے، زرداری
مرادعلی شاہ نے کہاکہ کچھ لوگ وائٹ پیپرنکال رہے ہیں توکوئی دھرنے دےرہاہے،انہوں نےکہاکہ ہم کہیں نہیں جائیں گے کراچی ہمارا شہر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت پانی کےمنصوبے پر95فیصد کےاخراجات اٹھاچکی ہےجبکہ وفاق نے پانی کےمنصوبے کےلیےاب تک صرف10فیصد ساتھ دیا۔
واضح رہےکہ مراد علی شاہ نےکہاکہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کو جلد شروع کرائیں گے۔اس کےعلاوہ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی صرف سندھ میں نہیں پورےپاکستان سے جیتے گی۔