وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں کسی ملک سےکوئی خطرہ نہیں ہمیں یورپ و امریکا سے بھی خطرہ نہیں اپنےآپ سے ہے۔
سیاحت سے متعلق کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیاکی چھٹی بڑی عسکری قوت ہے ریاست انتہاپسندی سےلڑنےکیلئےمکمل طور پر تیار نہیں ہے 90کی دہائی میں اسکولز، کالجز میں انتہاپسندی تعلیم دینے والے اساتذہ بھرتی کیے گئے اس لیے جو انتہاپسندی کے بڑے واقعات ہوئے وہ مدارس کے طلبہ نے نہیں کیے بلکہ عام اسکولوں میں پڑھنے والوں نے کیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال اور امن کی تعلیمات دیتا ہے مسئلہ دینی تعلیمات کانہیں اس کی تشریح کرنے والوں کا ہے ریاست کاصرف ایک ہی کام ہےاور وہ ہےقانون پر عملداری کو یقینی بنانا ریاست کاکنٹرول ختم ہونے پر جتھےقانون کوہاتھ میں لےلیتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نکتہ نظر رکھنا ہرکسی کاحق ہے اسے زبردستی تھونپنا درست عمل نہیں ریاست کی رٹ قائم کئے بغیر انتہاپسندی سےچھٹکارا ممکن نہیں ہے۔