پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

’قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض سےملکرنگران سیٹ اپ بنالیں گے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ اپریل میں الیکشن ہوتےہوئےنظر آ رہے ہیں رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے پائے توبھی یہ کہیں نہیں جائیں گے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر عمران خان نے کہا کہ ہماری سندھ میں تنظیم کمزور ہے پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیرنہیں جیت سکتی ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے مکمل صحت یاب ہوتے ہوئےمجھے دو ہفتے لگیں گے ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن بناتوپی ڈی ایم سے بات نہیں ہو سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں