آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے ہمیں دفاعی خودمختاری کےحوالےسےحاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹیکسلا کا دورہ کیا اور استعدادکار سمیت جاری منصوبوں پر بریفنگ لی، آرمی چیف کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کےبارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
بریفنگ میں ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلز، اےپی سی، ٹینکوں کی اپ گریڈیشن، فوجی گاڑیوں کی پروٹیکشن کے اقدامات پر آگاہی دی گئی۔
آرمی چیف نےریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور ایچ آئی ٹی کی مہارت پر اظہاراطمینان کرت ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی کےافسران اور ورکرز جدیددفاعی پیداواری صنعت کیلئےکوشاں ہیں، ایچ آئی ٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔